انٹرنیٹ پر بےہودہ اشتہارات .... نوٹس کون لے گا
مکرمی :انٹرنیٹ کا استعمال آجکل ہر انسان کی ضرورت بن گیا ہے. معلومات یا خبروں تک رسائی،کاروباری استعمال، ای کامرس سب کے لئے انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا ھے، مگر کوئی بھی شخص گھر یا دفتر میں ویب سائٹ کھولنے کی جرات نہیں کر سکتا، کیونکہ ہر ویب سائٹ پر فحش اشتہارات کی بھر مار ھے یہ سلسلہ ایک ماہ سے بھی زیادہ عرصہ سے جاری ھے جس میں روز اضافہ ہو رھا ھے، مگر پمرا سمیت کسی ادارے نے اب تک اس طرف توجہ نہیں دی۔ جیف جسٹس آف پاکستان سے التماس ھے کہ اس ضروری ایشو کی طرف توجہ دےں اور فوری نوٹس لے کر فحش اشتہار بازی بند کروائےں۔ سکول کے بچے بچیاں ، کالج یونیورسٹی کے طلباءسمیت ہر کوئی انٹرنیٹ کا استعمال کر رھا ھے، کمپیوٹر لیپ ٹاپ آن کرنا اس کا استعمال عذاب اور شرمندگی کا باعث بن گیا ہے۔ ان اشتہارات سے ایک منصوبہ کی تحت بچوں بڑوں کو فحاشی کی طرف مائل کرنے کی کوشش کی جا رھی ھے۔ خدارا معاشرے کو تباہ ھونے سے بچایا جائے۔ پمرا اگر ایسے ایشوز کا نوٹس نہیں لیتا تو ایسے ادارے کو بند ہی کردینا چاھئے۔( شہزاد محمود .. اسلام آباد)