مکرمی! ہاتھ سے کمائی کرنے والا اللہ کا دوست ہے ۔ یہ درجہ اس بندے کے لئے ہے جو محنت کرتا ہے اور اپنے اہل و عیال کو پالتا ہے ۔ اس میں وہ بیوروکریٹس سیاست دان مل اوونرز شامل نہیں جو مزدوروں کا خون نچوڑ کر عیش کر رہے ہیں ۔ اس میں سکولز اوونرز رشوت خور سمگلرز منافع خور شامل نہیں جو لوگوں کو رزق کے لئے ترسا رہے ہیں ۔ اس میں صرف وہ لوگ شامل ہیں جہنوں نے قرآن و سنت کی راہ اپنائی ۔ جو بیورکریٹ ہو کے بھی سائیکل پہ دفتر جاتے ہیں وہ سیاست دان بھی ہیں جو اپنے مفاد سے بالاتر ہو کر عوام کا مفاد ۔وہ سکولز مالکان بھی ہو سکتے ہیں جو استاد کا احترام کرتے ہوئے لاکھوں کا بنک بیلنس نہ بنا ئیں اور انہیں بھی اچھی تنخواہیں دیں ہم ہر سال یوم ِ مئی مناتے ہیں میڈیا سوشل اور پرنٹ دونوں پر مزدوروں کی عظمت کے قصے بیان ہوتے ہیں لیکن پاکستان میں ان کی حالت آج بھی وہی ہے ہمارے ملک میں مزدور کے آج بھی تلخ حالا ت ہیں مٹی میں مل کے گل و گلزار ہونے اللہ کے یہ دوست آ بھی تنگی حالات کا شکار ہیں ۔ (ریحانہ سعیدہ، لاہور)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024