پوزیشن ہولڈرز کے نمبر شامل کئے جائیں

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
پوزیشن ہولڈرز کے نمبر شامل کئے جائیں

مکرمی! حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ اشتہار برائے بھرتی ایجوکیٹرز 2014ء کے تحت ESE/ ARTs کی آسامی کے لئے مطلوب تمام قسم کے امتحانات بمعہ انٹرویو کامیابی سے پاس کئے ہیں اور اب کچھ دنوں میں فائنل میرٹ لسٹ لگائے جانے کا امکان ہے جس کے مرتب کئے جانے کے عمل میں شنید ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہر سال منعقد ہونے والے صوبائی سطح تک کے تمام تحریری و تقریری مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈرز طلباء کے پاس موجودہ امتیازی سرٹیفکیٹس کو متعلقہ حکام میرٹ بناتے وقت کوئی نمبر نہیں دے رہے جس کے علیحدہ سے میرٹ میں نمبر شامل کئے جانے چاہئیں۔ (احسان اللہ شبیر ولد سید شبیر حسین شاہ وارڈ نمبر 11‘ محلہ موگا منڈی‘ تحصیل و ضلع ننکانہ صاحب)