مر جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
مر جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے

مکرمی! یہ بے کس ‘ بے بس اور ضعیف بوڑھے پنشنر اپنی قبر کی طرف رواں دواں ہیں۔ ارباب حکومت اور انصاف ان کی پکار پر کان نہیں دھر رہے۔ میڈیا کی قلم کشائی بھی بے اثر ہے۔ خادم اعلیٰ پنجاب کو ان کی آہ و بکا سے ڈرنا چاہئے۔ یاد رکھئے کہ اگلے جہاں جا کر بھی یہ مظلوم بوڑھے آپ کا گریبان نہیں چھوڑیں گے۔ ڈرو کہ انصاف لٹکانے والوں کی پکڑ بڑی سخت ہو گی۔   حاکموں اور منصفو! لو ہم تو چلے انصاف کے انتظار میں
(محمد سلیم چودھری ریٹائرڈ پرنسپل 80 سالہ 96 وائی این ایس ٹی سرگودھا)