خواتین کی عزت محفوظ کیوں نہیں

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
خواتین کی عزت محفوظ کیوں نہیں

مکرمی! جناب وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف صاحب‘ ہمیں بڑے دکھ سے کہنا پڑا کہ کہاں گیا وہ ببر شیر جس کی ایک غصے والی نظر سے ہی وہ انعامی و اشتہاری مجرم چوہے کی طرح اپنی اپنی سرنگوں میں چھپ جایا کرتے تھے لیکن آج کل تو وہ بزدل اور درندہ صفت انسان جو کہ بڑی آزادی اور بے خوفی کے ساتھ ان قابل حیا عورتوں اور کم سن بچے بچیوں کی عزتوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں جوکہ ہر روز معمول بن چکا ہے۔ جناب عالیٰ اب مائوں بہنوں کی گھروں میں بھی عزتیں محفوظ نہیں رہیں یہ تو اب لوگوں کے گھروں میں گھس کر عزتوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں اس سے تو پتہ چلتا ہے کہ یا تو ان درندوں کے پیچھے بااثر لوگوں کے ہاتھ ہیں یا پھر یہ لوگ اپنی طاقت کو قانون کی طاقت سے زیادہ سمجھتے ہیں۔(شیخ احسان اللہ چشتی پاک ٹائون آلہ آباد وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ )