امن سب کی ضرورت ہے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
امن سب کی ضرورت ہے

مکرمی! علاقائی امن بیشک ہماری اپنی بھی ضرورت ہے مگر یہ خواہش ملکی سلامتی کے عوض تو پوری نہیں کی جا سکتی۔ ملکی سلامتی کا تحفظ بھی ہماری بنیادی اور اولین ترجیح ہے جو مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں۔ اگر میاں محمد نوازشریف سمجھتے ہیں کہ امریکی بھارتی خواہش کے مطابق کشمیر کا ٹنٹا ختم کرا کے علاقائی امن و سلامتی کی ضمانت لی جا سکتی ہے تو انہیں اپنی اس سوچ سے رجوع کر لینا چاہئے کیونکہ ہمیں علاقائی امن و سلامتی سے پہلے ملکی سلامتی کی ضرورت ہے۔ انہیں یہ حقیقت بھی پیش نظر رکھی چاہئے کہ سانپ سے دوستی کر کے اسے ڈسنے سے نہیں روکا جاسکتا اس کے لئے سانپ کا زہر نکالنا ضروری ہے۔ (ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ) امام صاحب سیالکوٹ)