طالبان کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
طالبان کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے

مکرمی! جب تک تحریک طالبان پنجاب کی تنظیم اس صوبے میں قائم اپنے تمام محفوظ ٹھکانے اور اسلحے کے زخیرے از خود ختم کر کے سر نڈر نہیں کرتی، اسوقت تک ان کے کسی بھی دل خوش کن اعلان پر یقین کیا جائے نہ آپریشن میں کسی قسم کی نرمی پیدا کی جائے۔ یہ لوگ نیول ڈاکیارڈ کراچی میں دہشت گردی کی گھنائونی واردات ڈالنے کے بعد پاکستان میں عسکری کارروائیاں ختم کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں تو ممکن ہے کہ ان کی جانب سے یہ پیغام سخت جوابی اقدام کی صورت کا عندیہ دے رہے ہیں تو ممکن ہے کہ ان کی جانب سے یہ پیغام سخت جوابی اقدام کی صورت میں افواج پاکستان کے ممکنہ رد عمل کو بھانپ کر دیا گیا ہو جبکہ موقعہ پا کر پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی ایسی کوئی واردات پھر ڈال سکتے ہیں۔ اگر ایک بار آپریشن میں کسی نرمی کی گنجائش نکال کی گئی تو پھر آپریشن کے مبینہ مقاصد حاصل ہو سکیں گے نہ ملک اور خطے میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔(چودھری اکمل چیمہ…سیالکوٹ)