تجھے لائوں کہاں سے؟

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
تجھے لائوں کہاں سے؟

مکرمی! قانون اندھا ہوتا ہے اسکی مثال بنگلہ دیشی عدالت کا نوے سالہ غلام اعظم کو نوے سال کی قید سنانا تھا۔ فرعونیت کیا ہوتی ہے اسکی مثال حسینہ واجد ہے۔ملک سے وفاداری کرنے والوں کی یہی جزا ہے دن دھاڑے عبدالستار ایدھی کی طرح لٹ جائیں یا غلام اعظم کی طرح قیدوبند اور الزامات کا بوجھ اٹھائیں۔ اس ملک کے عجب ہی وطیرے ہیںجن کے بقول انھیں اس ملک نے کچھ نہیں دیا وہ یہاں کے باسی ہیں اور جن کیلئے یہ وطن ہی سب کچھ ہے وہ بنگلہ دیشی پناہ گزین۔ متحدہ پاکستان کیلئے جدوجہد کرنیوالے دیار فانی سے کوچ کر گئے۔ انکی زندگی اسلام کی بنیاد پر متحدہ پاکستان کے قیام کی جدوجہد تھی ‘وہ صرف مولانا مودوری کے رفیق خاص اور جماعت اسلامی کے سابق امیر ہی نہیں تھے‘ ایک چلتی پھرتی زندہ تحریک تھے۔ آج پاکستان کو ایسے ہی افراد کی ضرورت ہے جو ملکی بقا اور سلامتی کیلئے اپنا تن من دھن‘ عزیزواقارب اور جان قربان کریں۔ اللہ آپ کے درجات بلند فرمائے۔(عروشہ عامر خان…لاہور)