مکرمی! مو¿دبانہ گزارش ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں۔ محنت مزدوری سے گزر اوقات کرتے ہیں، میرا پسر محمد ریاض بشیر کچھ عرصہ سے حافظ محمد انور ولد نور محمد کے ساتھ کمیشن شاپ گرین مارکیٹ بہاولپور میں گندم سپلائی کا کام کمیشن کی بنیاد پر کرتا تھا۔ میرے پسر ریاض بشیر اور حافظ محمد انور کے درمیان حساب کتاب پر اختلافات پیدا ہو گئے۔ میرے پسر نے حافظ محمد انور سے رقم واجب الاد 14لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جس نے رقم ادا نہ کی تو میرے پسر نے اس سے کاروبار ختم کر دیا۔ جس نے میرے پسر کے خلاف جھوٹے واقعات پر مبنی ایک شخص محمد صابر ولد محمد حنیف قوم پر یار سکنہ فقیر والی تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر کو مدعی بنا کر مقامی پولیس سے مل کر مقدمہ نمبر 334/14 بجرم 496-A ت پ تھانہ فقیر والی درج کروایا اور پسر ریاض بشیر کو پولیس تھانہ فقیر والی نے مورخہ 17-09-2014کو کہروڑ پکا سے گرفتار کیا۔ جس کی گرفتاری مورخہ 22-09-2014کو ڈال کر 14یوم جسمانی ریمانڈ پر رکھا۔ بالآخر پسر ریاض بشیر مقدمہ مذکورہ میں بے گناہ ثابت ہوا اور ڈسچارج رپورٹ بنی۔ سائل کے پسرم ریاض بشیر کی مورخہ 10-10-2014کو ضمانت ہوئی اور جب جیل کے گیٹ سے باہر نکلا تو پولیس تھانہ فقیر والی نے دوبارہ گرفتار کر لیا اور ایک نیا مقدمہ 578/13 بجرم 324/148/149 ت پ تھانہ فقیر والی میں گرفتاری ظاہر کر دی۔ جناب عالیٰ! حافظ محمد انور دولت مند آدمی ہے اور پولیس کے اعلیٰ افسران خصوصاً RPO بہاولپور اور DPO بہاونگر اور DPO رحیم یار خان سے قریبی تعلقات ہیں۔ اس بنیاد پر سائل کے پسر ریاض بشیر کو مختلف جھوٹے مقدمات میں ملوث کر رہے ہیں نیز دیگر افراد اہل خانہ کو بھی نا جائز جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔(محمد بشیر ولد محمد عظیم قوم بریار شیخ سکنہ غوثیہ چوک کہروڑ پکا ضلع لودھراں رابطہ نمبر 0300-6506791)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024