مکرمی! بین الاقوامی سماجی اداروں کا مقصد ادارے اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات قائم کرنا ہے۔ فنڈز کا حصول، رائے امہ کی تشکیل، فیڈ بیک، ٹیکنیکل ایجوکیشن، ادارے کی شناخت، معاشرتی شعور کی بیداری، سماجی تبدیلیاں وغیرہ۔ این جی اوز میں الخیر ٹرسٹ، WHO، وائس آف چلڈرن، ارفع کریم ٹرسٹ، ایدھی ٹرسٹ، پکار، وائس آف ویمن، عورت فاؤنڈیشن، ورلڈ فوڈ، ریڈ کراس وغیرہ ہیں۔ این جی اوز کے مثبت پہلوؤں میں تعلیم، صحت، زرعی، ٹیکنیکل ایجوکیشن، روزگار کی فراہمی، بحالی تعمیر نو ہیں۔ تعلیم کے فروغ کے لئے دیہی علاقوں میں سکولوں کا قیام، اساتذہ کی تربیت، ذہین بچوں کے لئے وظائف و کتابوں کی مفت فراہمی وغیرہ ہیں۔ زرعی میں سیم و تھور سے بچاؤ کے طریقے، جدید اور عمدہ بیجوں کی فراہمی، کاشتکاروں کی تربیت، پانی کے مسائل و حل، بحالی تعمیر نو میں چھوٹے پیمانوں میں گھروں کی تعمیر، ڈپلومے، صحت میں فری آپریشن، میڈیسن، دیہی علاقوں میں ہسپتالوں کا قیام وغیرہ ہے۔ این جی اوز کو درپیش مسائل میں سیاسی عدم استحکام، پریشر گروپس کا دباؤ، جعلی این جی اوز کا قیام، مالی بدعنوانیاں وغیرہ ہیں۔ (عمر نصیر … لاہور)
قصّہ جونیجو کی وزارتِ عظمیٰ کا
Mar 26, 2024