گرین لین کی سڑک تعمیر کی جائے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
گرین لین کی سڑک تعمیر کی جائے

مکرمی! ہم اہلیان گرین لین سٹریٹ 7 آفیسرزکالونی والٹن روڈ لاہور کینٹ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ گرین لین کی سڑک بنوا دیں کیونکہ گرین لین کی سڑک ٹوٹ پھوٹ چکی ہے جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں۔ بارش ہونے کی صورت میں پیدل چلنا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔ خاص کر طلباو طالبات کیلئے پریشانی ہوجاتی ہے۔ (اہلیان گرین لین سٹریٹ 7 آفیسرز کالونی والٹن روڈ لاہور کینٹ)