پاکستانی سیاستدانوں سے ہمدردانہ اپیل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
پاکستانی سیاستدانوں سے ہمدردانہ اپیل

مکرمی! یہ بات تو ہر محب وطن اور درد دل رکھنے والا انسان جانتا ہے کہ وطن عزیز اس وقت کئی ایک بحرانوں کا شکار ہے، جن میں دہشت گردی پڑوسی ملک سے سرحدی خلاف ورزیاں صوبہ سندھ بلوچستان خیبر پختون خوردہ اور پنجاب دہشت گردوں کے حملے مہنگائی بے روزگاری، توانائی اور گیس کی قلت جیسے لاتعداد مسائل در پیش ہیں جو قومی وحدت اور حکومت وقت سے تعاون کے بغیر ممکن نہ ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں جمہوریت کا راگ تو الاپا جاتا ہے۔ مگر اس کو پھلنے پھولنے نہیں دیا جاتا شکست خوادہ سیاستدان کبھی اپنی شکست تسلیم نہیں کرتے۔ جیتنے والے گروپ پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں۔ پھر جلسوں جلوسوں دھرنوں پر لاکھوں روپے ضائع کر کے ملک و ملت اور عوام کا معاشی نقصان کرتے ہیں یہ چیز اچھے سیاستدانوں یا اچھے معاشرہ والوں کو زیب نہیں دیتی۔ کیونکہ ریاست ہے تو سیاست ہے۔ جب ریاست کو خود ہی کمزور کیا جائے افراتفری پھیلائی جائے۔ تو سوائے ناکامی کے کیا ملے گا۔ خدارا وطن پر ترس کھائیں جیتنے والوں کو کام کرنے دیں اگر یہ کام نہ کرسکے تو عوام اگلے الیکشن میں خود بہتر فیصلہ کرلیں گے۔ قبل از وقت و اویلا اور تحریک چلانے کا مطلب محض حصول اقتدار ہی قرار پاتا ہے۔ اور نہیں تو دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے ضرب آپریشن عضب کا لحاظ رکھنا چاہئے۔ اور کامیاب کرانا چاہئے۔(میاں عطا محمد نعیمی نور پور تھل)