موجودہ حکومت کو درپیش مسائل اور سیاسی پارٹیوں کا رد عمل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
موجودہ حکومت کو درپیش مسائل اور سیاسی پارٹیوں کا رد عمل

مکرمی! جناب موجودہ حکومت کو بے شمار ملکی و قومی مسائل کا سامنا ہے۔ جن میں کرپشن، لوڈشیڈنگ، بدانتظامی سمیت دیگر مسائل ہیں لوڈشیڈنگ جو موجودہ حالات میں عوام الناس کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے حکومت اسکے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ ملک عظمی اس وقت سنگین مسائل سے دو چار ہے اور معیشت کا پہیہ بھی بہت آہستہ سے چل رہا ہے۔ موجودہ حکومت ایک طرف مسائل کو سلجھانے میں دن رات کوشاں ہیں تو دوسری طرف سیاسی پارٹیاں حکومت کی حمایت کی بجائے نقطہ چینی میں مصروف ہیں جسکی وجہ سے حکومت دلجمعی سے کام نہیں کر پا رہی اور دن بدن دبائو کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔ لہٰذا ضرورت اس امرکی ہے نقطہ چینی اور تنقید کی بجائے حکومت کا مسائل کے خاتمہ کیلئے بھر پور ساتھ دیا جائے اور ہر لحاظ سے حکومت کی مدد کی جائے تاکہ ان مسائل سے چھٹکارہ حاصل کر کے ملک کو آرام و سکون اور ترقی کا گہوارہ بنایا جائے۔(آصف ذوالفقار ، لاہور)