علمِ نجوم ‘ ایک حقیقت یا فراڈ

مکرمی : یہ ایک روشن حقیقت ہے کہ سیارگان کی الٹی سیدھی گردش کی وجہ سے انسانی زندگی پر اچھے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان اثرات کی وجہ سے ہم مختلف مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ دراصل علم نجوم واقعی ٹھوس‘ حقائق اور مشاہدے پر مبنی ہے۔ یہ ایک سائنسی علم ہے اور حقیقت پر مبنی ہے۔ بہت سے اشخاص یہ سمجھتے ہیں کہ علم نجوم پرانے زمانہ کے افراد کے ذہنوں کی پیداوار ہے۔ مگر یہ بالکل غلط ہے اس کا ثبوت یہ ہے کہ اس جدید دور میں ترقی یافتہ ممالک مثلاً امریکہ فرانس اور برطانیہ کے لاکھوں اشخاص علم نجوم کے ذریعے زائچہ سازی کروا کر اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور پاکستان کی نسبت زیادہ خوشگوار اور کامیاب زندگی گزارتے ہیں۔ ہمارے ملک میں طلاقوں ا ور خودکشی کے واقعات کم نہیں ہو رہے بلکہ بڑھتے ہی جا رہے ہیں کیونکہ ہم علم نجوم سے رہنمائی حاصل نہیں کرتے بلکہ اسے فراڈ سمجھتے ہیں۔ یورپی ممالک میں طلاقوں کی شرح بہت ہی کم ہے۔ ان ملکوں کے عوام کامیاب زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ وہ ہر مسئلہ میں علم نجوم سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ شادی کا مسئلہ ہو یا بچوں کے پیشہ کا انتخاب کا مسئلہ ہو علم نجوم سیاروں کا علم ہے۔ سیارگان ہماری انسانی زندگی میں کاسمک شعاعوں کے ذریعے اثر انداز ہوتے ہیں۔ اجرام فلکی کی گردش زمین کی تمام مخلوقات پر اثرانداز ہوتی ہے ہم روز مرہ مثالوں کی مدد سے سیارگان کے اثرات کو ثابت کر سکتے ہیں۔ سیارگان کی کاسمک شعاعیں ہمیں نظر آتیں۔ ان کے اثرات کو معلوم کرنے کیلئے ہمیں علم نجوم کی رہنمائی حاصل کرنی پڑتی ہے اور زائچہ بنوا کر سیارگان کے اچھے بُرے اثرات کو جان سکتے ہیں اور روحانی تدارک کر کے کامیاب زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ شائقین اور قارئین علم نجوم کے متعلق تفصیل معلومات حاصل کرنے کیلئے بغیر ٹکٹ خط بھیج کر کتابچہ حاصل کر سکتے ہیں۔
(ڈاکٹر دلشاد احمد مکان نمبر 1‘ گلی نمبر 2‘ فضل کالونی میاں چنوں)