ای ایس ای ایجوکیٹرز سے ناانصافی

مکرمی : حکومت پنجاب نے حالیہ دنوں میں محکمہ تعلیم میں جو تقرریاں کی ہیں اس میں 35 سال عمر کی قید لگا کر بہت سے ان سروس ای ایس ای ایجوکیٹرز کے ساتھ بہت زیادتی اور ناانصافی کی ہے۔ ایک بی اے‘ بی ایڈ اور ایم اے‘ ایم ایڈ کا حامل ای ایس ای ایجوکیٹر جو عرصہ پانچ چھ سال سے پرائمری لیول گریڈ 9 کی پوسٹ پر پڑھا رہا تھا اب اس کی خواہش تھی کہ ایس ای ایس ای (مڈل سیکشن) گریڈ 14اور ایس ایس ای (ہائی سیکشن) گریڈ 16 میں جائوں گا تو مالی حالات بھی اچھے ہوں گے اور گریڈ بھی بڑھے گا۔ مگر اس کی تمام خواہشوں اور ارمانوں پر پانی پھیر دیا گیا۔ میری ارباب اقتدار سے گزارش ہے کہ ای ایس ای ایجوکیٹرز کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے اور ان کو بڑی کلاسز میں پڑھانے کے موقع فراہم کئے جائیں۔
(محمد ندیم عطاری (ای ایس ای) 352 فیض آباد گلی نمبر 4 اوکاڑہ 0322 - 6955713 )