مردم شماری‘ مردم شماری‘ مردم شماری‘ اب ہو گی پاکستان کی ترقی یافتہ ممالک کی لسٹ میں شماری کیونکہ مردم شماری کسی بھی ملک کے اندر ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پاکستان کے آئین کے مطابق ہر دس سال بعد ملک کے اندر مردم شماری خانہ آبادی کا انعقاد کیا جانا تھا لیکن وہ کسی نہ کسی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتا رہا۔ 2015ء میں کونسل آف کامن انٹرسٹ میں چاروں وزرائے اعلیٰ کی صدارت ہوئی جس میں طے پایا کہ ملک میں مردم شماری کا انعقاد کیا جائے۔ مردم شماری کا درست تعین کرتے ہوئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کا عمل بروئے کار لایا جا سکے۔ ملک کے اندر طلب اور رسد کا پتہ چلے گا۔ بالآخر 2017ء میں چھٹی مردم شماری کا آغاز ہو گیا اور یہ پاک فوج اور موجودہ حکومت کا خوش آئند اقدام ہے۔ مردم شماری میں پاک فوج کا بہت زیادہ کردار ہے۔ دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان میں مردم شماری ہو اور کل آبادی کا پتہ چلے۔ اسی اثناء میں دہشت گردوں نے بیدیاں روڈ پر مردم شماری والی ویگن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں قریباً 7 پاک فوج کے اہلکار شہید ہو گئے لیکن پاک آرمی نے مردم شماری کے عمل کو جاری رکھنے کا حکم دیا اور آرمی چیف نے اعلان کیا کہ مردم شماری کا سلسلہ رکے گا نہیں اور اب لاہور میں مردم شماری کا مرحلہ مکمل ہو گیا اور اب پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ ملک میں جرائم کے عمل میں کمی آئے گی۔ عوام کو ان کے تمام حقوق‘ سہولیات میسر آئیں گی کیونکہ مردم شماری کا اصل مقصد یہ ہے۔ ملک کی اصل آبادی کا علم ہو اور اسکے مطابق تمام منصوبے عمل میں لائے جائیں۔ پاکستان کو دنیا بھر میں کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت انشاء اللہ نہیں ہو گی۔ پاکستان اور پاکستان کی دہشتگردی اور بے روزگاری جیسی لعنت سے چھٹکارا ملے گا اور پاکستان اپنی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پیداوار میں خودکفیل ہو سکے گا اور اس طرح پاکستان میں دوبارہ امن‘ خوشحالی پیدا ہو گی۔ آمین ۔ (محمد ارسلان - لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38