مکرمی! دن بدن گرمی کا زور شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ پیاس کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا ہے انسان تو اشرف المخلوقات ہونے کے ناطے جب چاہے اپنی پیاس بجھا سکتا ہے کیونکہ اللہ قادر المطلق ہے اسے پانچ حس عطا کی ہیں جس کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ضرورت پوری کرنے میں کسی کا محتاج نہیں ہوتا اسی طرح وہ پیاس تو بجھانے کیلئے پانی پیتا ہے لیکن جس طرح گرمی میں انسانوں کو پیاس کی طلب محسوس ہوتی ہے اس طرح بیچارے چرند، پرند بھی گرمی کے باعث پیاس سے دو چار رہتے ہیں لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ شہریوں کو چاہیے کہ گرمی کے موسم میں اپنی پیاس بجھانے کے ساتھ ساتھ پرندوں کی بھی پیاس کا خاص خیال رکھیں اور اپنے آفس، گھروں کی چھتوں پر پیالے میں پانی ڈال کر رکھیں اور حتی المقدور کوشش کرنی چاہئیے کہ پانی کے پیالے خالی نہ ہوں تاکہ پرندے بھی گرمی کی شدت کے باعث اپنی پیاس بجھا سکے۔ (رابعہ رفیق، لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38