مکرمی! ’’اوڑی‘‘ کے مقام پر واقع آرمی بریگیڈ ہیڈکوارٹر میں چار دہشتگردوں کے حملے میں انڈین آرمی کے اٹھارہ فوجی جان سے مارے گئے اور ہمیشہ کی طرح اس حملے کا الزام بھی پاکستان کے سر ڈال دیا گیا۔ اس واقعہ کو رونما ہوئے ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔ مگرجہاں بھارت اس بات پر مسلسل بضد ہے کہ یہ حملہ پاکستان کی طرف سے کیا گیا ہے وہیں بھارت کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے اور ٹھوس ثبوت نہ ہونے کے باوجود بھارت کا اشتعال دیدنی ہے اس کا بس نہیں چلتا ابھی پاکستان پر حملہ کر دے۔ سوشل میڈیا ہو یا الیکٹرانک میڈیا، ہرجگہ پاکستان مخالف باتیں۔ پاکستان مخالف پروگرام اور تحریکیں غرضیکہ ہر ممکنہ طریقے سے عوام کو پاکستان کے خلاف اشتعال دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک مضحکہ خیز خبر ہے کہ نواز شریف کا سرکاٹ کر لانے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائیگا۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ بھارت تلملا رہا ہے لیکن ابھی تک حملہ کی جرأت نہیں کر سکا کہ جانتا ہے کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور بھارتی فوج کی کارکردگی کا اندازہ ’’اڑی واقعہ‘‘ سے ہی لگایا جا سکتا ہے۔ اڑی واقعہ توایک بہانہ ہے ۔ اصل خارکی وجہ اقتصادی راہداری ہے جو بھارت کو کسی صورت قبول نہیں ، پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنا بھارت اپنا فرض سمجھتا ہے اور شاید اسی بات کا غصہ نہتے کشمیریوں پر نکالا جاتا ہے۔ (صباحت خالد - لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38