مکرمی! اس وقت عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانے والوں کی حالت زار پر رحم کھانے کا وقت آ گیا ہے۔ کیونکہ پی آئی اے والوں نے لاہور سے جدہ کا کرایہ70000/- روپے کر دیا ہے جبکہ ایجنٹوں نے پیکج کے نام پر اخراجات کی مد میں رقم بڑھا دی ہے۔ وزارت حج اور مذہبی امور نے اس سال جو انتظامات کئے ہیں اور اخراجات کم کئے ہیں وہ مثالی ہیں۔ استدعا ہے کہ ہمارا بھی مکہ شریف اور مدینہ شریف کی حاضری کا بندو بست کریں۔ کرایہ اور پیکج کی رقم میں خاطر خواہ کمی کریں۔(عبدالقیوم خان مکان نمبر156 C-3 بھلہ سٹاپ ملتان روڈ لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024