وزیراعلیٰ صاحب توجہ فرمائیں!

مکرمی!وزریراعلیٰ پنجاب جناب محترم میاں شہباز شریف صاحب نے خصوصی شفقت فرماتے ہوئے پنجاب کے تمام پبلک پارکس/ تفریحی مقامات کی داخلہ فیس ختم کر دی ہے مگر سیالکوٹ شہر کے ایک پارک (گیریژن پارک) موجودہ نام فاطمہ جناح پارک میں انٹری فیس ابھی تک پندرہ روپے وصول کی جا رہی ہے جو کہ عوام الناس کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ وزیراعلیٰ صاحب سے گذارش ہے کہ دیگر تفریحی مقامات کی طرح سیالکوٹ کے فاطمہ جناح پارک کی انٹری فیس پندرہ روپے ختم کرائی جائے۔
(مقول احمد، وائس پرنسپل سٹی پبلک ہائی سکول سیالکوٹ 0300-6124060)