نفرت، دشمن.... انسان اور مدد

مکرمی!کتاب در کتاب، سینہ بہ سینہ، زبانی در زبانی، انسانیت کی تاریخ، انسانوں کی آپس میں ”نفرت“ کے واقعات سے بھری پڑی ہے۔مختلف قسم کی نفرت، ذات، برادری،قبیلہ، علاقہ، عقیدہ انسانوں کے درمیان عزت،محبت، احترام، برداشت، ہم آہنگی، امن، تحفظ، سلامتی کی فضا کو ناپاک رکھی ہے۔ جس سے سب انسان، انسان ہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے کے خواہ مخواہ کے دشمن رہتے ہیں حالانکہ سب انسان ایک دوسرے سے ملتے ہیں، کاروبار کرتے ہیں، ناگہانی آفات کی صورت میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں لیکن کسی مفاد پرست ٹولے کی سازشوں کی وجہ سے ایک دوسرے کو دشمن سمجھتے ہیں۔ انسانیت کا نام.... انسانوں کی عزت، محبت، احترام، برداشت،، برابری، ہم آہنگی، امن ، تحفظ، سلامتی۔
(رانا احتشام ربانی پوسٹ بکس نمبر01 جی پی او اوکاڑہ فون 0300-9424927 )