عید پر فحاشی پر مبنی فلموں کا اجرا

مکرمی!آج کل جگہ جگہ فلموں کے فحش پوسٹر نظرآتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے ان کو ہر طرح کی چھوٹ دے رکھی ہے۔ یہی حرکتیں مشرف حکومت کی تھیں۔ اگر فحاشی ڈیل کا حصہ نہیں تو بھی اس کو کیوں نہیں روکا جا رہا ہے جبکہ وزیر ثقافت اپنی موجودگی کا احساس دلائیں ہر کام وزیراعلیٰ نے ہی کرنا ہے تو باقی سب وزیروں کو فارغ کر دیا جائے۔ اگر حکومت کرنی ہے تو بہادروں کی طرح کرو یا فارغ ہو کر گھر بیٹھ جاﺅ۔ (ناصر محمود، امیر جماعت اسلامی، UC98 گلبرگ لاہور)