خادم پنجاب میاں شہباز شریف کے نام

مکرمی! میں آپ کے اخبار کی وساطت سے پنجاب کے خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف کی توجہ ان انڈر پاسز اور مین شاہراہوں پر دلانا چاہتا ہوں جن کے درمیان میں بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں جو کہ اکثر گزرنے والوں کی جان کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ آئے دن حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں اور اکثر موٹر سائیکل سوار ان خطرناک گڑھوں کا شکار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو جاتا ہے التماس ہے کہ جو بھی انڈر پاسز اور مین شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کر گڑھوں کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔ ان کی مرمت کی جائے۔
(میاں شہزاد، پریس سیکرٹری، سادات ویلفیئر سوسائٹی انٹر نیشنل رجسٹرڈ لاہور )