حمید نظامی پریس انسٹی ٹےوٹ آف پاکستان ۔۔ صحافےوں کی عظیم تربیتی درسگاہ

مکرمی! حمید نظامی پریس انسٹی ٹےوٹ آف پاکستان صحافےوں کی تربیت کا ادارہ ہے اور صحافےوں کی بہتری و ترقی کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس کا بنےادی مقصد صحافےوں کو عصرِ حاظر کی صحافت سے باخبر رکھنا ےعنی دنےائے صحافت اور الیکٹرانک میڈےا میں ہونے والی نئی نئی تبدےلیوں سے آشنا کرنا ہے۔ یہاں صحافےوں کو اس بات کی تربےت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے پیشے کے حوالے سے کمٹمنٹ پیدا کریں۔ سچ بولیں، سچ لکھیں اور کلمہ حق کا پرچار کرےں جس کے لیے مختلف اور اہم موضوعات پر ورکشاپس اور سےمینارز منعقد کروائے جاتے ہیں جن میں پاکستانی صحافت/ میڈےا کے ماہرےن کو مدعو کیا جاتا ہے اور ےوں وقتاً فوقتاً فکری نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ ادارہ اس حوالے سے مبارکباد کا مستحق ہے کہ یہاں پر اےسے موضوعات پر بھی سےمینارز ہوئے جن پر پہلے کسی فورم میں بات نہیں کی گئی تھی مثلاً کارٹون جرنلزم ، کمیونٹی جرنلزم، سائبر جرنلزم ،سٹیزن جرنلزم اور جرنلزم اور اےگرےکلچر وغےرہ۔امید کی جاتی ہے کہ حمید نظامی پریس انسٹی ٹےوٹ آف پاکستان اپنی جس عظیم روایت کو قائم رکھے ہوئے ہے آئندہ بھی جاری رکھے گا تاکہ زےادہ سے زےادہ صحافی اس تربےتی درسگاہ سے فےض ےاب ہو کر پاکستانی میڈےا میں اپنا نماےاں کردار ادا کر سکیں۔(ارفع رشےد عاربی۔ لاہور)