جتنے آپ مخلص ہوں گے ۔۔۔

مکرمی! پاکستان کو وجود میں آئے 62 سال گزر چکے ہیں اس وقت اس کی آبادی سترہ کروڑ تک پہنچ چکی ہے اتنی بڑی آبادی میں حکومتی‘ نجی‘ مذہبی اور اخلاقی سطح پر ایسا کوئی ادارہ نہیں دیکھا جہاں حق سچ اور عدل و انصاف کی گونج اٹھ رہی ہو یا اجارہ داری ہو۔ اسلام کی بنیاد ہی حق سچ عدل و انصاف پر مبنی ہے جبکہ حکمران ملک و ملت کا مائی باپ ہوتا ہے جہاں حکمران طبقہ خود جھوٹ فریب سے کام چلانے کا عادی ہو جائے وہاں کے عوام میں حق سچ عدل و انصاف کی کیا وقعت ہو گی جہاں پرویز مشرف جیسے حکمران ظالم جابر نااہل اپنے مذہب سے ناآشنا وہاں حق سچ عدل و انصاف کی کوئی وقعت نہیں ہوتی۔ اسی لئے پاکستان میں حق سچ عدل و انصاف ناپید ہے۔ میرے عزیز دوستو، بزرگو بھائی اور بہنو جب تک آپ خود ملک و ملت کے وفادار نہ ہوں گے اس وقت تک آپ کی جان نہ مہنگائی سے چھوٹے گی نہ ہی بے روزگاری کم ہوگی نہ ہی خود غرض مفاد پرست حکمرانوں سے چھٹکارا ملے گا۔ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو مدنظر رکھنا چاہئے ہماری آج کی کاوش ان کے کام آئے گی تاکہ مملکت خداداد پاکستان کے باسی ہونے پر فخر کرسکیں۔ نبی پاک کے زمانے جیسا امن و امان ہو اور خلفہ راشدین جیسے حکمران حاکم وقت ہوں۔ حاجی محمد سلطان 12-A کچا ساندہ روڈ لاہور 0333-4992348