رمضان میں لوڈشیڈنگ

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
رمضان میں لوڈشیڈنگ

مکرمی! ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مالکان ہوں یا ٹیکنالوجی کا میدان، عام دکاندار ہوں یا مل اونرز ہر بندہ بجلی کا رونا روتا نظر آئے گا۔ عام دنوں کی بات چھوڑیئے رمضان المبارک میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ افطار و سحر میں لوگ رمضان المبارک کے فضائل و برکات سمیٹنے کی بجائے واپڈا والوں کو کوستے نظر آئیں گے۔حکومت وقت نے توانائی کے اس بحران پر قابو پانے کے لئے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا۔(ربیعہ شوکت - جلالپور جٹاں)