بے روزگاری کا عفریت

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
بے روزگاری کا عفریت

مکرمی! ملک میں بے روزگاری کے عفریت سے نمٹنے کی خاطر حکومت کو ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ پر بھرپور توجہ دینا ہو گی۔ حالیہ بجٹ میں اس پر توجہ نہ دینا انتہائی تشویشناک امر ہے۔ سیاحت کے شعبے کو ترقی دیکر پاکستان کی مجموعی آمدنی میں خطیر رقم کا اضافہ کیا جا سکتا ہے لیکن بجٹ میں اس شعبہ کو بھی نظرانداز کیا گیا ہے۔ اب ہمیں ملک کی مجموعی آمدنی میں اضافے کیلئے روائتی طریقوں سے ہٹ کر نئے شعبے تلاش کرنا ہونگے۔ زراعت کے علاوہ ایسے بہت سے شعبے ہیں جنہیں ترقی دیکر ملک کی مجموعی آمدنی میں خاطرخواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔(سید جاوید علی شاہ امامی - سیالکوٹ)