بابرکت مہینہ میںبجلی غائب

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
بابرکت مہینہ میںبجلی غائب

مکرمی! اس بابرکت ماہ میں بھی لوڈشیڈنگ کا یہ حال ہے کہ ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہو جاتی ہے۔ بندے نہ تو نماز پڑھ سکتے ہیں اور نہ آرام کر سکتے ہیں سال کے بارہ مہینے تو ایسا بجلی کا بحران ہوتا ہی ہے کہ ایک ماہ صیام میں تو حکومت کو چاہئے کہ اس وقت اور بابرکت ماہ کی قدر کریں اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹیں اور دوسروں کو بھی سمیٹنے دیں اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائیںلہٰذا ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ماہ صیام میں لوڈشیڈنگ نہ کیا کریں۔ (اُجالا احمد - جلالپور جٹاں)