خادم اعلیٰ پنجاب کے نام

مکرمی! میں ایک ادنیٰ پنجاب کا رہائشی / کارکن ایک عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آپ ”پنجاب ہوم سٹورز“ کے نام سے پنجاب کے ہر شہر اور قصبہ میں عوام کے لئے گھریلو استعمال کی تمام چیزوں پر سبسڈی دے کر ان چیزوں کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائیں اور اس نیک کام کی شروعات روزوں کے مبارک مہینہ ”رمضان“ میں کر دیں تو یہ بھی دوسرے منصوبوں کی طرح پنجاب کے عوام کے لئے ایک نہایت ہی بہترین تحفہ ہو گا۔
(عبدالرشید گاﺅں اتوکے اعوان تحصیل کینٹ ضلع لاہور)