مکرمی! سعودی عرب کے شہر دمام میں ملازمت کی غرض سے گئے ہوئے 450 پاکستانی وہاں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ محنت مزدوری کیلئے جانے والے فاقے کاٹ رہے ہیں۔ ان کے پاسپورٹ ضبط کر لئے گئے ہیں گرمی اور خوراک کی کمی کی وجہ سے کئی بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں۔ وہ بیچارے بار بار پاکستانی حکام سے مدد کیلئے پکار رہے ہیں مگر مجال ہے کہ کسی کے کان پر جوں تک رینگی ہو۔ سعودیہ میں موجود پاکستان کا سفارت خانہ بھی خاموش تماشائی بنا ہوا ہے کہاں ہے اب سعودیہ پر جان قربان کرنے والے۔ ان کے قلم، زبانیں اور آواز کیوں کر خاموش ہے۔ میری سفارتی حکام، وزارت خارجہ سمیت وزیراعظم نواز شریف سے التجا ہے کہ دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی محفوظ اور فی الفور واپسی کا اہتمام کیا جائے۔ (عبدالوحید ربانی، اوکاڑہ)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024