مکرمی! ملتان ڈویڑن ملتان میں اینٹی کرپشن کے مقدمات کے لیے صرف ایک جج تھے جو کہ ملتان ڈویژن کے تمام اضلاع کے کیس نمٹاتے تھے اور ایک ماہ میں دو دفعہ ہر ضلع میں کیمپ لگاتے تھے۔ یہ کہ مورخہ 3-5-2016کو مذکورہ جج صاحب ریٹائرڈ ہوچکے ہیں یہ کہ 3-5-2016سے تا حال کوئی جج تعینات نہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ڈویژن بھر کے سائلین بہت پریشان ہیں بہت سے ملزمان درخواست ضمانت کی سماعت نہ ہونے کی وجہ سے جیلوں میں انتظار میں پڑے ہوئے ہیں ڈائریکشن کیسز بھی التوا کا شکار ہیں۔ عوام الناس بہت پریشان ہے از خود نوٹس لیتے ہوئے عوام الناس کے وسیع تر مفاد میں فوری طور پر ڈویژن ملتان میں خالی سیٹ پر سپیشل جج انٹی کرپشن تعینات کیا جائے۔ (آصف رفیق ولد محمد رفیق ارائیں، سکنہ 245/E-Bتھانہ گگو منڈی)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024