معذور ٹیچر کے بچے کی تعلیم کے اخراجات

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! میں قوت سماعت کی نعمت سے محروم ایک معذور نوجوان ہوں بفضل تعالیٰ اپنی محنت ہمت فراست سے ایک سرکاری ہائی سکول میں ڈرائنگ ماسٹر تدریسی فرائض سرانجام دے کر باعزت روزگار حاصل کر رہا ہوں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے گھر کے آس پاس کوئی سرکاری پرائمری سکول نہیں ہے۔ جس وجہ سے بدرجہ مجبوری میں نے اپنے بیٹے کو گھر سے قریبی پرائیویٹ سکول میںکلاس میں داخل کروایا ہے۔ سکول کی ماہانہ فیس ایک ہزار روپے ہے۔ میں کرایہ کے مکان میں رہتا ہوں میری بوڑھی والدہ اور بیوی بچوں کی کفالت بھی میرے ذمے ہے۔ میرے اتنے وسائل نہیں ہیں کہ میں سکول کی ماہانہ فیس مبلغ ایک ہزار ادا کر سکوں۔
آپ وطن عزیز کے ہمدرد دل رکھنے والے نہایت خوش اخلاق خادم اعلیٰ ہیں آپ یا دیگر کوئی مخیر شخص یا ادارہ میری مجبوری کو مدنظر رکھتے ہوئے ذاتی طور پر میرے بیٹے کی ماہانہ فیس یا تعلیم کا خرچہ برداشت کریں تو میرے لئے بہت بڑی مدد ہو گی۔ (عبدالقیوم خان ڈرائنگ ماسٹر گورنمنٹ رفاع عام ہائی سکول روڈ ملتان )