بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی ! میں آپ کے اخبار کے توسط سے واپڈا کے اعلیٰ عہدیداروں کی توجہ ایک نہایت ہی اہم جانب مبذول کروانا چاہتی ہوں۔ لاہور کے رہائشی علاقہ منظور کالونی گلی نمبر 11 ہربنس پورہ تحصیل شالیمار ضلع لاہور کے لوگ مشکل سے دوچار ہیں۔ وہاں پر رہائش رکھنا کسی خطرے سے خالی نہیں ہے کیونکہ ان گھروں کے اوپر سے 11 ہزار وولٹیج کی بجلی کی تاریں گزر رہی ہیں جو کہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں اور ان کی وجہ سے وہاں پر رہائش پذیر لوگوں کو گھروں کی تعمیر میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ میری واپڈا اور اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ خدارا ان بجلی کی تاروں کو رہائشی علاقے سے ہٹایا جائے۔ (نوشین اقبال۔ لاہور)