ایک سوچ ایک مقصد --- خوشحال پاکستان

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی ! ملک عزیز پاکستان ایک مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے، قوم منتشر اور بھٹکی ہوئی ہے۔ سیاستدان اپنے انفرادی اور جماعتی مقاصد کے حصول میں دست و گریبان ہیں۔ اسلامی تعلیمات جو اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتی اور تفرقہ بازی سے سختی سے منع کرتی ہیں ہم ان تعلیات سے دور ہو چکے ہیں۔ اس وقت قوم کو خوشحال پاکستان بنانے کیلئے ایک سوچ اور ایک مقصد پر لانے کی ضرورت ہے جس کی براہ راست ذمہ داری میڈیا، علماء کرام اور اساتذہ پر ہوتی ہے۔ (عبدالرؤف قاضی)