الطاف حسین صاحب واپس آ جائیں

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی ! ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے متعلق کوئی شک نہ ہے کہ وہ ایک غیر متنازعہ لیڈر ہیں اور ان کی جماعت کراچی کی بڑی پارٹی ہے اور ان کی جماعت کے انڈر ڈسپلن بھی مثالی ہے۔ ان کے پروگرام میں وژن بھی بہت اچھا ہے۔ اس میں بھی کوئی اختلاف نہ ہے کہ وطن عزیز میں چاہے مارشل لاء کے نام پر، چاہے جمہوریت کے نام پر موروثی سیاستدانوں اور دو فیصد طبقہ کالے انگریزوں کا قبضہ ہے اور ان قبضہ گروپوں نے اقتدار کو اپنے گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے۔ ایم کیو ایم کے ارکان پڑھے لکھے بھی ہیں اور اپنے قائد پر جان بھی نچھاور کرنے کو تیار ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ الطاف حسین صاحب عرصہ سے فرنگیوں کے دیس میں بیٹھ کر سیاست کر رہے ہیں۔ (محمد یوسف جنجوعہ ۔ وزیر آباد)