مہنگائی

مکرمی! اس روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام پر گویا جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔جس سے زندگی کا دائرہ کار تنگ ہوکر رہ گیا ہے۔روز آئے دن کی خودکشیوں نے ملک کو زوال کی طرف گھسیٹا ہے۔حضرت عمر فاروقؓ نے فرمایا ہے کہ ”اگر فرات کے کنارے ایک کتا بھی پیاس سے مرجائے تو میں اس کا جوابدہ ہوںگا“۔محترم! کتا تو ایک جانور ہے مگر یہاں تو انسان جس کو اللہ رب العزت نے” اشرف المخلوقات“فرمایا ہے۔وہ حرام موت مر رہا ہے۔میری حکام بالا سے پرزور اپیل ہے کہ اس کمر توڑ مہنگائی کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے جائیں اورعوام کو حقیقی ریلیف دینے کا وعدہ مکمل کیاجائے۔
(کلثوم نصیر،سول لائنز جھنگ صدر )