مدد کیلئے درخواست

مکرمی! پولیو کے سبب دونوں ٹانگوں سے معذور ہوں، مہنگائی کے اس دور میں صرف بیساکھیاں ہی میرا آسرا ہیں مگر اس کے باوجود میں نے اس معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا۔ ٹیلرنگ کا کام دن رات محنت کر کے اپنے اہل خانہ کی کفالت کی۔ میرے ذمے چار بہنوں اور بوڑھے والدین کی کفالت ہے۔ والد صاحب طویل عرصے سے بیمار ہیں اور کسی بھی قسم کا کام نہیں کر سکتے۔ ہزاروں روپے ان کے علاج پر خرچ ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔ والد صاحب کی بیماری اہل خانہ کی کفالت اوپر سے کمر توڑ مہنگائی ان حالات کے سبب ہم مالی طور پر مقروض ہو چکے ہیں۔ نجات کا راستہ دکھائی نہیں دیتا چاہتا ہوں کہ اپنا کاروبار کرنے کے قابل ہو جاوں اس کے لئے بھی سلائی مشین لینے اور دکان کا ایڈوانس دینے کے لئے سرمایہ درکار ہے تاکہ باعزت طریقے سے گھر والوں کو پال سکوں اور اپنے باپ کا علاج اور قرض کی ادائیگی کے قابل ہو سکوں۔ اس صورت حال میں صاحب حیثیت مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ میری مدد کریں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس کا اجر دے گا۔
(غلام مصطفیٰ ملت چوک یکی ٹھٹھی ملت روڈ سمن آباد فیصل کریانہ سٹور 0302-4410273)