محکمہ بہبود آبادی متوجہ ہو

مکرمی! چند یوم قبل میں نے محترمہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صاحبہ کی خدمت میں ایڈیٹر کی ڈاک میں ”نیا نعرہ“ کے متعلق لکھا تھا اگر آپ نے پڑھا ہے تو شکریہ اگر نہیں تو دوباہ سے چند حروف مزید لکھ رہی ہوں کہ آپ نے ”دو بچے اچھے“ کا نعرہ بنایا۔ مولویوں نے کہا کم ہیں آپ نے ان سے کم از کم کی تعداد نہیں پوچھی تو ڈاکٹر صاحبہ یہ خدا تعالیٰ کے کام ہیں اس کے کام میں دخل اندازی نہ کریں اب تو دو کی بجائے اللہ تعالیٰ چار چار پانچ پانچ بچے یکمشت عطا کر رہا ہے۔ بہر حال آپ ہمت نہ ہاریں اپنا محکمہ بخوبی چلاتی رہیں۔ کل نجی ٹی وی پر خالد عباس ڈار کے سوالات اور جوابات سن کر آپ کی زندہ دلی کی داد دی۔
(ساجدہ حنیف لاہور)