ایم ڈی، پی ٹی سی ایل کیوں توجہ نہیں دیتے؟

مکرمی! میں ایک سینئر صحافی ہوں اور میرا حال پی ٹی سی ایل نے یہ کر دیا ہے کہ مجھے ہر پندرہ روز بعد اپنے فون نمبر 36557541 کی بندش کا مراسلہ اخبار میں مجبوراً چھپوانا پڑتا ہے۔ آپ کیسے ایم ڈی ہیں کہ عرصہ تین برس سے میرے فون کو لاحق اس عارضے کا مستقل علاج نہیں کر پا رہے۔ کیا مجھے اپنی شنوائی کے لئے عدالت کا راستہ دکھایا جا رہا ہے؟
(پروفیسر سید محمد اسرار حسین بخاری فون نمبر 36557541 کینال پوائنٹ ہاﺅسنگ سکیم عامر ٹاﺅن نزد پی وی سی پائپ فیکٹری خالد عزیز بلاک ہربنس پورہ لاہور)