مکرمی! بجٹ 2017-2018ء میں سرکاری اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 50 فی صد اضافہ کیا جائے تاکہ ملک میں ابھرتی ہوئی مہنگائی کی لہر ا مقابلہ کر سکیں پنشنرز کو 2001ء سے پہلے سالانہ اضافہ گراس پنشن پر دیا جاتا تھا لیکن جولائی 2001ء کے بعد اس سے نیٹ پنشن پردینے کے احکامات صادر کئے گئے لہذا وفاقی حکومت خصوصاً وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے استدعا ہے کہ پنشنرز کو سالانہ اضافہ گراس پنشن پر دیا جائے جولائی 2001ء سے قبل مسلح افواج کے ارکان کو پچیس سال سروس کے بعد دو فی صد کے حساب سے پنشن کی ادائیگی کی جاتی تھی جو زیادہ سے زیادہ دس فی صد جاتی تھی جس سے جولائی 2001ء کے بعد ختم کر دیا گیا۔ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے استدعا ہے کہ جولائی 2001ء کے بعد بھی اس سے بحال کیا جائے۔ مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے استدعا ہے کہ مندرجہ بالا تجاویز پر ہمدردانہ غور فرما کر آئندہ بجٹ میں عملی جامہ پہنایا جائے۔
(صوبیدار ر صادق حسین خان عباسی آزادکشمیر 0345-5373489)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024