یکم رمضان کی پیش گوئی
مکرمی : میں نے 2016ء میں بھی نوائے وقت کی وساطت سے یکم رمضان کی پیش گوئی کی تھی جو صحیح ثابت ہوئی اس سال یکم رمضان 28مئی 2017کو اتوار کو ہوگا میں نے یہ دن ریاضی فارمولہ کے ذریعہ معلوم کیاکہ اگر ہجری سال کو 354.36363 سے ضرب دی جائے تو حاصل ضرب کو 7 پر تقسیم کرنے سے جو باقی بچے اس سے یوں دن کو معلوم کریںکہ باقی 0 رہے تو جمعرات 1 رہے تو جمعہ 2 رہے تو ہفتہ 3 تو اتوار 4 رہے تو سوموار 5 رہے تو منگل 6 رہے تو بدھ ہوگا۔اس سال ہجری 1430 کو 354.36363 سے ضرب دیں تو جواب آیا۔(509574.899) یا 506575آیا اب اس کو 7 پر تقسیم کریں تو جواب آئے گا۔72796042 اور باقی 3 رہے گا ۔اگر 3 رہے تو اتوارا کا دن آتا ہے۔قارئین اس طریقہ سے کسی بھی گزرے ہجری سال یا آنے والے ہجری سال کا دن معلوم کرسکتے ہیں۔یہ فارمولہ 20سال کی تحقیق کے بعد معلوم کیا گیا اور متعدد رویت ہلال پر لکھی گئی کتابوں سے مدد لی گئی۔اس بات کو یاد رکھیں کہ ایک قمری سال میں اوسطً 354.36363 دن ہوتے ہیں جو تین سال بعد 355 دن بن جاتے ہیں رویت ہلال کمیٹی کے صدر محترم سے درخواست ہے کہ وہ اس پر ضرور غور کریں۔(شاہ تمروز، اسلام آباد)