مکرمی! دھرمپورہ گلی نمبر 10 گلستان کالونی علاقے کی سب سے مصروف شاہراہ ہے گو اس سڑک میں سیاسی اکابرین کی وجہ سے گلی میں سیوریج کا ناقص انتظامات ہونے کے ناطہ گٹروں کا پانی ابلتا رہتا ہے جس سے نمازی اور سکول جانے والے بچوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم علاقے کی صفائی پر متعین عملہ اور افسران کی تن دھن اور محنت سے نہ صرف گلی 10 بلکہ بہت سے علاقے صفائی کا مرقع رہتے ہیں لیکن کیا کیا جائے علاقے کے نومنتخب بلدیاتی عہدیدار ذاتی مفادات کی وجہ سے گلی نمبر 10 کی نہ روڈ پیچنگ کرتے ہیں نہ ہی گٹروں میں بلاک ہوا پانی کی طرف توجہ دیتے ہیں بلکہ اپنے ٹائوٹ کے ذریعے گلی 10 کے مکینوں کو تنگ کرتے ہیں۔ ذمہ داران اس کی سرگرمیوں کا نوٹس لیں۔( طاہر شاہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دھرمپورہ لاہور )
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38