مکرمی! 9 نومبر اقبال ڈے کی قومی تعطیل بحال کرکے مفکر پاکستان شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی روح کو خوش کیا جائے۔ علامہ اقبال ہمارے محسن ہیں اور انہی نے حصول آزادی کی فکر دے کر حضرت قائداعظم محمد علی جناح کو قیام پاکستان پر آمادہ کیا۔ سچ پوچھئے تو قیام پاکستان کی بنیاد حضرت علامہ اقبال ہی نے رکھی جس پر پاکستانی قوم کا بچہ بچہ تاقیامت ان کا مرہون منت رہیگا۔ اتنے عظیم قومی لیڈر اور محسن کے یوم ولادت کی چھٹی کو کینسل کرنا موجودہ حکومت کی بدبختی اور پاکستانی قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ اقبال ڈے کی قومی تعطیل کو منسوخ قرار دینا شیدایان اقبال کے دلی جذبات کو مجروح کرنے اور علامہ اقبال سے بے وفائی کے اظہار کے مترادف ہے۔ اس غیردانشمندانہ اقدام کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اسے بلاتاخیر بحال کیا جائے۔ (ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ امامی سیالکوٹ)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38