کون انصاف کرے گا ؟

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! میں مسمی محمد یوسف فاروقی ولد حاجی بارک اللہ فاروقی 18-10-1963 کو میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور میں پرائمری ٹیچر تعینات ہوا۔ میری تاریخ پیدائش 1-4-1941 ہے ملازمت کے 27 سال پورے ہونے پر میں نے از خود ریٹائرمنٹ 1-1-1990ء کو لے لی۔  پینشن کموئیڈ ہونے بعد مجھے کمیوئڈ پینشن کا نصف تقریباً تقریباً ایک لاکھ 35 ہزار روپے ادا کر دیا گیا اور کمیوئیڈ پینشن میں سے نصف ملغ 813 روپے ماہانہ مجھے ادا کئے جانے لگے جس کی مدت کٹوتی پندرہ سال تھی۔ جناب والا عرصہ دراز ہوا محکمہ ادا کردہ رقم مبلغ ایک لاکھ 35 ہزار روپے وصول کر چکا ہے لیکن تاحال میری پینشن بحال نہیں کی گئی آخر کیوں؟ جناب والا میں نے یکم جنوری 1990ء میں پینشن لی تھی آج اکتوبر 2013ء ہے اور تقریباً 24 سال گزر چکے ہیں جبکہ کٹوتی 1-1-1990 یکم جنوری 1990ء سے پندرہ سال میں وصول ہو چکی ہے۔ براہ کرام میری پوری پینشن بحال کی جائے اور کٹوتی کے پندرہ سال پورے ہونے کے بعد کی کٹوتی کے بقایا جات ادا کئے جائیں ۔ (محمد یوسف فاروقی ولد حاجی بارک اللہ فاروقی ٹیچر ریٹائرڈ محکمہ تعلیم میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور)