ای ڈی او ایجوکیشن کے شوکاز نوٹس

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! گزشتہ روز ای ڈی او ایجوکیشن گوجرانوالہ نے پیپلز کالونی ہائی سکول اچانک دورہ کیا تین اساتذہ کو اس لئے شوکاز نوٹس جاری کئے گئے کہ انہوں نے جاروب کش کے ہوتے ہوئے طلبہ سے اپنی تدریسی کمروں میں سے کاغذ اور تنکے وغیرہ اٹھوائے ضرورت اور وقتی تقاضوں کے تحت اگرچہ طلبہ جھاڑو سے بھی صفائی کر لیں تو کوئی معیوب عمل نہیں کیونکہ اطہور شطرالایمان صفائی مسلمان کے ایمان کا ایک حصہ ہے۔ ایسے شوکاز نوٹس سے ان کی تذلیل ہوتی ہے افسر بالا کے ایسے نوٹس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ طلبہ و طالبات کی رہنمائی و تربیت دینی اقدار بھی ہونا چاہیے۔ غیر مسلموں نے ایسے سنہری اصول اپنا لئے ہیں مگر افسوس مسلمانوں نے بھلا دیئے ہیں ۔(حمیرا خاں ایس ایس ایم ڈی ایمن آباد گوجرانوالہ)