مکرمی! روزنامہ نوائے وقت کی وساطت سے وزیراعظم پاکستان کو ان کا ایک وعدہ یاد دلانا چاہتا ہوں جو انہوں نے دونوں آنکھوں سے محروم ایک شخص سے کیا تھا اور کہا تھا کہ آپ کو مکان خرید کر دیا جائے گا پھر آپ نے 2 ہزار بارہ کو مکان کا کرایہ دینا شروع کیا جو کہ 2 سال تک چلتا رہا اس کے بعد وہ بھی بند ہو گیا۔ گزشتہ 3 سال سے آپ تک اپنی آواز پہنچانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ آپ ایک شفیق اور ہمدرد انسان ہیں جو کچھ میں نے لکھا ہے اس کا ریکارڈ آپ کے ڈائریکٹر جو گارڈن ٹائون دفتر میں بیٹھتے ہیں ان کے پاس موجود ہے۔ جو شخص بوڑھا بھی ہو بیمار بھی ہو اور معذور بھی، وہ اپنے معصوم بچوں کی کیسے کفالت کر سکتا ہے اور مکان کا کرایہ کیسے ادا کر سکتا ہے آپ میرے معاملات کا جائزہ لیکر 3 سال کا بقایا جات اور آئندہ کیلئے نظرثانی کریں۔ امید ہے آپ اپنا وعدہ ضرور ایفا کریں گے۔ (قاری سعید الرحمن فلیٹ نمبر 233 انگوری باغ سیکٹر نمبر 1، باغبانپورہ لاہور فون نمبر: 03324625053)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024