مکرمی ! ماہِ صیام میں یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء صرف کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس ضمن میں آٹا، چینی اور گھی پر خاطرخواہ سبسڈی دے کر یہ اشیا ہر ماہ رمضان المبارک کے دوران یوٹیلٹی سٹورز پر اور مارکیٹ میں وافر مقدار میں فراہم کر کے مناسب داموں فروخت کی جائیں تا کہ روزہ داروں کو ریلیف میسر ہو۔ ماہِ قیام میں ذخیرہ اندوزی کر کے مصنوعی قلت پیدا کر کے منہ مانگے دام وصول کرنیوالے غیر ذمہ دار تاجروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ماہ صیام میں ناجائز منافع خوری کرنے والے عناصر کسی بھی معافی کے مستحق نہیں۔ ایسے عناصر کو گرفتار کر کے پورا ماہ رمضان پابندِ سلاسل رکھا جائے اور انہیں عید کے بعد رہا کیا جائے۔ (ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ - سیالکوٹ)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024