ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ ظلم ہے

مکرمی! خادم اعلیٰ پنجاب جناب میاں محمد شہباز شریف صاحب سے ہمدرانہ اپیل ہے کہ تاجر برادری پہلے ہی بہت سارے مسائل کا شکار ہے اور اس پر حکومت وقت کی طرف سے اعلان کردہ ٹائم اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔ کیونکہ مغرب کے بعد 8بجے کا ٹائم چٹکیوں میں گزر جاتا ہے اور اس حکومت کے کارندے زبردستی دکانوں کو بند کروایا جاتا ہے۔ تاجر برادری کا کاروبار ختم ہو چکا ہے۔ کیونکہ دکانوں کے اخراجات گھریلو اخراجات اور ملازموں کی تنخواہیں نکالنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو چکا ہے اور اس پر آئے دن کوئی نہ کوئی نیا ٹیکس لگا دیا جاتا ہے۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ ہے۔ تاجر برادری اور زیادہ مشکلات کا شکار ہو چکی ہے۔ کاروباری زندگی معتل ہو چکا ہے۔ لہٰذا ہمارے حال پر رحم کیا جائے اور ہماری جان اس ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے چھڑائی جائے۔ یہ آپ کا ہمارے اور ہمارے بال بچوں پر بہت بڑا احسان ہو گا۔ ہماری اپیل اور اپنے خادم عالی ہونے کا ثبوت دیں۔ (محمد جمیل سینئر تاجر رہنما ہال روڈ لاہور)