دیدار کعبتہ اللہ شریف / روضہ رسول

مکرمی! محترم جناب کی وساطت سے کہ میں ایک ضعیف العمر مریضہ عورت ہوں اللہ تعالیٰ کے سوا اس دنیا فانی میں کوئی نہیں نہ ماں باپ نہ بہن بھائی سب اللہ کی رضا سے فوت ہوچکے بچوں بچیوں کوقرآن پڑھا کر زندگی کے باقی ماندہ دن گذار رہی ہوں ایک مسلم ہونے کے ناطے حسرت اور تمنا رکھتی ہوں کہ کعبتہ اللہ شریف کا دیدار روضہ رسول کی زیارت نصیب ہوجائے لیکن کسی طرح بھی استطاعت نہیں رکھتی۔میری اُن تمام بزرگوں/بھائیوں/بہنوں اور بچیوں جن کو اللہ نے دین اسلام سے نوازا ہے اور اللہ نے انکو مال، دولت عزت سے نوازہ ہے اور اللہ نے انکو نیکی کرنے کی توفیق بخشی ہے مجھ غریب بے سہارا محتاج عورت کو حج بیت اللہ یا عمرہ کی سعادت نصیب کرادیں اللہ آپکو اجر عظیم عطافرمائے۔ جزاکم اللہ خیرا۔ دعاگو مسماة فضل جان عرف آپا جان محلہ پٹری بالمقابل ریلوے اسٹیشن ٹیکسلا نزد حمید دکاندار( ڈاکخانہ ٹیکسلا کوڈ 47080)رابطہ فون نمبر:0331-5149771