آسمان پر پاکستان دیکھا

مکرمی! 13 اپریل 2010ءمیں نے صبح مسجد میں نماز پڑھی نماز کے بعد امام صاحب نے زکوٰة ادا کرنے کا درس دیا گھر آ کر میں نے کچھ قرآن شریف پڑھا رات ہی سے بخار کی وجہ سے طبیعت ناساز تھی تو مجھے تھکاوٹ محسوس ہوئی میں سامنے الماری میں قرآن شریف رکھ کر چارپائی پر لیٹ گیا۔ تقریباً صبح 6 بجے کا وقت تھا میں نے سورة رحمان پڑھنا شروع کر دی عموماً سوتے وقت پندرہ بیس منٹ تو لگ ہی جاتے ہیں لیکن اس وقت یوں ہی لیٹا سورة رحمان کی دو تین آیت شریف پڑھی ہونگی تو مجھ پر بخار کی وجہ سے عنود آنا شروع گئی نیند آنے پر میں نے خواب میں نیلا آسمان جگمگاتے ستارے آسمان پر ایک نہایت ہی خوبصورت سفید بادل دیکھا۔ نظر آیا بادل کا نقشہ کچھ اس طرح کا تھا جس طرح زمین پر ہمارے پیارے پاکستان کا زمینی نقشہ ہے۔ جب میری نظر نقشہ پر پڑی پہلی نظر میں بلوچستان کے اوپر اللہ لکھا ہوا نظر آیا پھر صوبہ سرحد پر نظر پڑی تو صوبہ سرحد کے اوپر لا الٰہ الا اللہ لکھا ہوا تھا پھر مجھے صوبہ سندھ کے اوپر محمد لکھا ہوا نظر آیا پھر مجھے صوبہ پنجاب نظر آیا صوبہ پنجاب کے اوپر رسول اللہ لکھا ہوا تھا تو معلوم ہو رہا ہے کہ انشاءاللہ پاکستان قائم و دائم رہے گا یہ جو منافق لوگ پاکستان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں یہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انشاءاللہ(میاں عبدالرشید 176 ویسٹ بلاک سکیم نمبر 2 فرید ٹاﺅن ساہیوال)